کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے
Loading...

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ   وزیراعظم نے کراچی جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی جس پر کراچی پہنچا جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 3 ملاقاتیں ہوئیں اور کورکمانڈرکی بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی۔

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ کراچی کے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئرکراچی وسیم اختر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

 چیئرمین این ڈی ایم اے نے کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، اس لیے موجودہ سیزن میں مسائل کے فوری حل کےاقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ندی نالوں پرتجاوزات بہت زیادہ اورسیوریج کا نظام درست نہیں، شہر میں روزانہ 20 ہزارٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے۔

Loading...

انہوں  نے کہا کہ  سیوریج اور برساتی پانی سمیت تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں، بڑے نالوں کی صفائی کے لیے ایف ڈبلیو او کو کام سونپا گیا ہے اور کل صبح تک شہرمیں بڑے پیمانے پرکام شروع ہوجائےگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ   7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے تاہم  ابھی فوری کوشش ہے کہ رواں سیزن کے آئندہ آنے والے برساتی سسٹم میں نقصان کم سے کم ہو، مسئلے کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی مون سون بارشوں میں کراچی کے نالے اوور فلو ہوگئے تھے اور نالوں کے ساتھ ملحقہ آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا تھا جب کہ بارش کے باعث شہر بھر کی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔

اس صورتحال  کے بعد وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی جانے کی ہدایت کی تھی اور انہیں کراچی کی صفائی کا ٹاسک دیا تھا۔

(Visited 4 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں