کرونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق، 1123 نئے کیسز رپورٹ

نئے کیسز
Loading...

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز تین فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً تین ماہ بعد ملک میں کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور سب سے نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 361، بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229، اسلام آباد میں 19 ہزار 594 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 933 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 354، سندھ میں 2 ہزار 620، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خطے کے امن کے لئے کشمیر کے مسئلے کا حل ضروری ہے، اعجاز احمد

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 145238 ہوگئی ہے جب کہ 2620 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

loading...

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 103831 ہے اور 2354 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15887 اور ہلاکتیں 149 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39361 اور 1276 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 4046 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 89 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4229 اور 92 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 19594 ہے اور اب تک 215 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں