وفاق کی درخواست پر آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

آئی جی سندھ
Loading...

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کی درخواست پر آئی جی سندھ کے نام دے دیے اور امید ہے کہ انہی ناموں میں سے آئی جی سندھ کا تقرر ہوگا۔

مقامی ہوٹل میں کمیشن برائے خواتین حکومت سندھ کی جانب سے وومین ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وویمن سوشل پروٹیکشن تھیم پر مبنی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جب کہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اس پروگرام کو شروع کیا تھا، وہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی تھی۔

Loading...

سپریم کورٹ نے حکومت کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کل نیب میں حاضر ہو رہے ہیں، وہ جھوٹے کیسز کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے نام وفاق کو دیے گئے ہیں امید کرتے ہیں ان 5 ناموں میں سے آئی جی سندھ تعینات کریں گے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں