کرونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران 75 اموات، 2829 نئے مریض رجسٹرڈ

عالمی وبا کرونا
Loading...

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

loading...

چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکال دیا ہے، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 66، سندھ میں 2 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 375، اسلام آباد میں 324، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں