ملک میں کرونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی

آزمائش
Loading...

اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کررہی ہے، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی لیکن اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔

Loading...

نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے مگر وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔

کرونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران 75 اموات، 2829 نئے مریض رجسٹرڈ

واضح رہےکہ حکومت نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے، پیر کے روز این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی تھی اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری دی۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں