کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دینے میں برطانیہ پہلے نمبر پر آگیا

سائنو فارم
Loading...

لندن: برطانیہ نے کی کرونا ویکسین وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دی ہے۔

برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے اور اس کی ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

کرونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران 75 اموات، 2829 نئے مریض رجسٹرڈ

برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں سب سے پہلے ترجیحی گروپوں کو ویکسین دی جائے گی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے بدھ کے روز ہیلتھ کیئر پراڈکٹ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب  سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی سفارشات کی منظوری دی۔

Loading...

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ پہلے ہی 40 ملین ویکسینز کا آرڈر دے چکاہے جو 20 ملین لوگوں کے لیے ہے اور انہیں دن میں دو مرتبہ ویکسین دی جائے گی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ 10 ملین کے قریب ویکسینز جلد دستیاب ہونی چاہئیں اور ملک میں ویکسین کی پہلی خوراک آنے والے دنوں میں پہنچ رہی ہے۔

برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں ویکسین کی دستیابی آئندہ ہفتے یقینی بنائی جائے گی اور ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہی شروع ہوگا جو ایک خوش آئند بات ہے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں