آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 2nd December 2020)

Loading...

حمل
مالی طور پر جو مشکلات ہیں وہ چند دنوں میں ختم ہو جائیں گی، ان شاءاللہ، اس لئے فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔آج سے اندازہ ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔

ثور
جو لوگ کسی انجان جگہ سے مدد کے لئے انتظار میں ہیں۔ وہ صرف اللہ پر بھروسہ کریں۔ توکل مضبوط ہوگی تو خود بخود راستے کھلتے چلے جائیں گے۔ آج بہرحال اچھا دن ہے۔

جوزہ
پریشان نہ ہوں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو اس مشکل سے ضرور نکال دے گا، جس میں آج کل ہیں ،حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔

سرطان
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں، جس میں ذرا سا بھی خطرہ محسوس ہو۔ آج ایک طرف سے کچھ فائدہ حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، لے لیں بہتر رہے گا۔

اسد
نوکری میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور ضرورت کے تحت اللہ نے چاہا تو پیسوں کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ آج بڑا اہم دن ہے آپ کے لئے خصوصی طور پر۔

سنبلہ
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں اس طرح نقصان کا اندیشہ ہے۔آج کا دن مالی طور پر تھوڑا سا کمزور ہے۔ صبر سے کام لیں گے تو جلد اپنے لئے خوشخبری بھی سن لیں گے۔

loading...

میزان
جلد بازی سے فیصلے نہ کریں۔ حالات اس بات کی بالکل اجازت نہیں دے رہے کہ آپ کوئی غلطی کریں۔ غصہ قابو میں رکھیں۔ لوگ سے سکون سے بات کریں تو بہتر ہے۔

عقرب
مخالفین سے دور رہیں، اب وہ کھل کر مخالفت کریں گے۔ اس وقت صرف خود کو محفوظ کریں اور اپنے اردگرد حصار بنا لیں۔ آج کا دن بے حد اہم ہے آپ کے لئے۔

قوس
اولاد کے معاملے میں کسی قسم کے لاپرواہی نہ کریں۔ ورنہ آپ کے لئے بعد میں بڑی مشکل پیدا ہو جائے گی۔ آج کا دن روزگار پر بھی خاص توجہ دینے والا ہے غور کریں۔

جدی
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے۔ وہ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ حالات اس بات کی بالکل اجازت نہیں دے رہے۔ اس وقت پرانے کام کو کرنا شائد زیادہ بہتر ہے۔

دلو
آپ کی اپنی پوزیشن اس وقت بے حد کمزور ہے۔ اس لئے روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل شروع کریں اور صرف چند دن ضروری ضروری کام ہی کریں تو بہتر ہے۔

حوت
لوگوں کی باتوں میں آکر بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ اس طرح آپ کے لئے مسئلہ ہو جائے گا۔ اس وقت صورت حال قدرے بہتر ہے۔ اس لئے پرانے راستے پر ہی چلیں۔

(Visited 136 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں