ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 1 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔

علاقے کو ہر قسم کی امد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ
اپریشن بھی جاری ہے۔

کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس وین گزر رہی تھی، شہید اہلکار کانسٹیبل ریاض اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس اہلکار پولیو کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply