پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کومعطل کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کومعطل کردیا، جس کے بعد عمراکمل کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی استعمال کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمر اکمل کو معطل کردیا ، عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ، انکوائری کےدوران وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی استعمال کرسکتا ہے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا تھا، پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کا موقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے، جو پرفارم کرے گا ہیرو بن جائے گا، وسیم اکرم

پی سی بی ترجمان کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے، معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے عمر اکمل کے غیرمہذب روئیے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ہارون رشید کررہے تھے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور قانونی پینل کے ممبر شامل تھے۔

کرکٹر عمراکمل کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے اور اپنا موقف بیان کیا تھا۔

Leave a Reply