آج ملتان سلطانز کا آج کراچی کنگز سے مقابلہ، لاہور قلندرز، پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے

لاہور: پی ایس ایل فائیو میں آج دو میچ کھیلےجائیں گے، ملتان میں سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا جبکہ ناکامیوں سے دوچار لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میدان پنڈی میں لگے گا۔

ملتان میں پی ایس ایل فائیو کا میزبان ٹیم کا فاتحانہ آغاز، دوسرے میچ کی تیاریاں تیز کر دیں، نیٹ پریکٹس کی، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آج پی ایس ایل کے دو میچ شیڈول ہیں، ملتان میں پہلا مقابلہ دوپہر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا، ملتان کے شائقین کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بھی ملتان سلطانز کی جیت ہو گی۔

پرستاروں کے جوشیلے پن کو دیکھتے ہوئے ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اسے اپنی ٹیم ہی نہیں بلکہ پاکستان اور کرکٹ کی جیت قرار دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

آج ہی دوسرا میچ پنڈی میں ہو گا، مسلسل ناکامیوں سے دوچار لاہور قلندرز اب پشاور زلمی کے مدمقابل ہوں گے، یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔ ملتان کی سرزمین پر پی ایس ایل فائیو کا تیسرا اور آخری میچ انتیس فروری کو میزبان سلطانز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ہی ٹیموں کو دو ،دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ زلمی نے ایک کامیابی بھی حاصل کی ہے، یوں اس کے دو پوائنٹس ہیں، جبکہ قلندرز ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply