لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار

لاہور: لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پیسر کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے، حارث رؤف کے انجرڈ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو متبادل کے طور پر شامل کرلیا ہے، سلمان ارشاد 2018 میں بھی قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ابتدائی تجزیے کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، انہیں بظاہر کوئی فریکچر نہیں ہوا لیکن مزید ٹیسٹ ہوں گے، حارث پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کی فٹنس اہم ترجیح ہے جب کہ فی الحال انہیں ریلیز نہیں کیا جارہا، وہ ٹیم کے ساتھ رہ کر فٹنس کی بحالی کا کام جاری
رکھیں گے۔

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دےدی

حارث رؤف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply