آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (2nd Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
02 جنوری جمعرات۔

حمل
02جنوری جمعرات۔ اچھا وقت گزرے گا۔ خاندانی مسئلہ زیر غور رہے گا۔ کسی اہم معاملے پر گفتگو کامیاب رہے گی۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ ذہنی دباﺅ میں کمی آئے گی۔ مالی منصوبے بنا سکیں گے۔

ثور
02جنوری جمعرات۔ ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔ خیالات کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔ ذاتی معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں۔ بعض خواہشات پوری ہونے کا امکان ہے۔

جوزا
02جنوری جمعرات۔ حلقہ احباب وسیع ہونے کا امکان ہے۔ شراکتی کاروبار میں دلچسپی رہے گی۔ طالب علم اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ گزشتہ نجی مسئلے کو دوبارہ سے حل کر سکیں گے۔

سرطان
02جنوری جمعرات۔ عزیز و اقارب کے حسد کی وجہ سے پریشانیاں متوقع ہیں اور فضول اخراجات پر قابو کی ضرورت ہے۔ ذاتی امور میں تاخیر اور مسائل کے حل کے لےے جدوجہد ضروری ہے۔

اسد
02جنوری جمعرات۔ معاملات غلط فہمی کا شکار اور جلد بازی میں کےے گئے فیصلے مسائل کا شکار ہو سکیں گے۔ کام سے متعلقہ صورتحال دھندلی رہ سکے گی۔ مخلص دوستوں کا ساتھ فائدہ مند رہے گا۔

سنبلہ
02جنوری جمعرات۔ کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ روز مرہ کے معمولات میں دلچسپی بڑھے گی۔ رومانس کے معاملے میں کوئی اہم پیغام سن سکیں گے۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔

loading...

میزان
02جنوری جمعرات۔ کام کے سلسلے میں مصروفیت بڑھے گی۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ گھریلو اور بیرونی کاروباری امور میں آپ کوئی نیا قدم اٹھا سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

عقرب
02جنوری جمعرات۔ سواری سے متعلقہ امور میں پریشانی کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔ خواہش مند افراد کی شادی خانہ آبادی ہو سکے گی۔ اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے۔

قوس
02جنوری جمعرات۔ دوران گفتگو محتاط رہیں۔ سماجی پروگرام میں خوشگوار تاثر پیدا ہوگا۔ نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔ مشترکہ طور پر کاروبار میں عروج اور کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

جدی
02جنوری جمعرات۔ دوستوں کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے میل جول میں احتیاط کریں۔

دلو
02جنوری جمعرات۔ خوشی نصیب ہو گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ کاروباری معاملات میں آپ کوذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوت
02جنوری جمعرات۔ آمدن و اخراجات میں توازن برقرار رکھیں۔ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے پروگرام مرتب کر سکیں گے۔ پیشہ ورانہ کاموں میں آپ کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(Visited 92 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں