لڑکا یا لڑکی شادی کرنے کے قابل ہے یا نہیں کیسے معلوم کریں..؟

بارات

سائنسدانوں نے نوجوانوں کے پسندیدہ موضوع پر ریسرچ کی ہے. انہوں نے ریسرچ کے ذریعے یہ بات معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ شادی کرنے کے لیے لڑکے اور لڑکیاں لائف پارٹنر منتخب کرنے میں کتنا وقت ہی لگاتے ہیں.

لڑکے اور لڑکیاں کتنی دیر میں یہ فیصلہ کر پاتے ہیں کہ انہیں کس سے شادی کرنی ہے. ماہرین نے معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی سروے کیا اس تحقیقاتی سروے سے حاصل ہونے والے معلومات سے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایسے مرد اور خواتین جن کی علیحدگی ہو چکی ہوتی ہے وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے کرنے کے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کرنے میں تقریبا 172 دن لگاتے ہیں.

اس کے علاوہ کنواری لڑکیاں اور لڑکے فیصلہ کرنے میں تقریبا 210 دن لگاتے ہیں اتنے دن وہ یہی سوچتے رہتے ہیں کہ آیا لڑکا یا لڑکی شادی کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں.

سوڈانی

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ لوگوں کی نسبت کنوارے لوگ شادی کا فیصلہ کرنے میں 22 فیصد زیادہ وقت دیتے ہیں. ریسرچ سے شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ لوگوں کو اپنی لائف پارٹنر کے انتخاب میں جتنا وقت لینا چاہیے وہ اتنا نہیں لگاتے بلکہ وہ اس کے انتخاب میں بہت جلدبازی سے کام لیتے ہیں .

بچے کی پیدائش کے بعد میاں بیوی کا جنسی تعلق کیسا ہوتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی لائف پارٹنر کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل بھی نہیں کرتے. سروے کے دوران جب ماہرین نے لوگوں سے سوالات کئے تو بہت سے لوگوں نے یہ بتایا کہ انہیں اپنے لائف پارٹنر کے کھانے پینے سونے جاگنے اور پسندوناپسند گی کے متعلق پہلے بالکل بھی نہیں معلوم تھا اور انھیں شادی کے بعد یہ سب چیزیں معلوم ہوئی ہیں.

شادی
فوٹو فائل

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سروے سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ دوسروں کے بارے میں لوگ بہت جلد رائے قائم کر لیتے ہیں اور وہ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ لڑکا یا لڑکی بری ہے یا بہت اچھی ہے حالانکہ ہمیں کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے ان کی شخصیت کے منفی پہلو کو مزید دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے.

(Visited 525 times, 2 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں