ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2450 ہوگئی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 189 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2441 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس  آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔

ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

 منگل کو پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔

پاکستان میں اب تک ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 10، سندھ 9، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کی صورت حال

پاکستان میں بدھ کو کورونا وائرس کے 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 33،  بلوچستان 10،  گلگت میں 6، آزاد کشمیر 3  اور  پنجاب میں 137 کیسز آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار والی سرکاری ویب سائٹ بروقت اپ ڈیٹ نہ ہونے کی شکایت

پنجاب

پنجاب میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 845 ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا اور یوں صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 83 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ، کورونا وائرس سے پنجاب میں 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکےہیں۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 10 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 4 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ

سندھ میں بھی آج ایک اور مریض مہلک وائرس کا شکار ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔

سندھ میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد709 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ آج کورونا سےمتاثرہ 3 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جن میں سے 29 کراچی، ایک حیدرآباد اور سکھر میں 23 مریض صحتیاب ہوئے۔

وزیرصحت سندھ نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وائرس کے307 متاثرین، حیدرآباد میں 128، جیکب آباد اور دادو میں ایک ایک مریض زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور  لاڑکانہ قرنطینہ مرکز میں 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت ہے جبکہ سکھر قرنطینہ میں 23 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

loading...

اب تک کورونا وائرس سے سندھ میں اموات کی تعداد 8 ہے اور یہ تمام ہلاکتیں کراچی میں ہی ہوئی ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔

صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 164 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ  صوبے میں 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں اب تک ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا ہے۔

۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہےکہ علاقے میں 36 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 183 ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نگر میں 16،کھرمنگ  10،اسکردو 6 اور شگر میں 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس طرح مشیر اطلاعات اور سرکاری پورٹل کے کیسز میں ایک نمبر کا فرق ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گلگت میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 84 خواتین شامل ہیں جب کہ 67 کیسز کے ساتھ ضلع نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

آزاد کشمیر کے وزیر صحت  نے کیسز کی تصدیق کی جب کہ ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے بتایا کہ کورونا کے 2 مریضوں کا تعلق بھمبر  سے ہے جن میں سے ایک 12 سال کی بچی اور ایک برطانیہ سے آنے والا شہری وائرس میں مبتلا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تراڑ کھل سندھوتی میں بھی ایک شخص میں کوروناکا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

گزشتہ روز منگل کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز صوبے میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 253 تک جاپہنچی ہے۔

(Visited 65 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں