وفاقی کابینہ نے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Loading...

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خیبرپختوخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی،

کے پی حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختو خوا میں فوج کی تعیناتی کی منظوری لے لی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی،

کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختوخوا میں تعینات ہوگی، کے پی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کی تھی۔

Loading...

سندھ میں دوپہر 12 سے 3 بجے تک غیر اعلانیہ کرفیو نافذ

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج کی تعیناتی کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔۔

عالمی وبا کورونا کے پیش نظر وفاق حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے 5 لاکھ 83 ہزار مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مستحق خاندانوں کی مالی معاونت سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق وفاق حکومت خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ 83 ہزار مستحق خاندانوں کو مالی امداد دے گی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں