کورونا کی وبا سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے ضروری ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ
Loading...

جہلم: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے تمام لوگوں کی سکریننگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بیرون ملک سے آئے لوگوں کے گھروں کی جیو ٹیگنگ ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جہلم پہنچے جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جہلم کے 28 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جہلم میں 1327 لوگ بیرون ملک سے آئے، جن کی دوبار سکریننگ کی گئی ہے جبکہ 552 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئسولیشن میں رکھنے کی سہولت 1022 بستروں تک بڑھائی جائے گی۔

loading...

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے ضروری ہیں۔ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا زندگیوں کو محفوظ بنائے گا۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے بروقت موثر اقدامات کیے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتی پابندیاں شہریوں کی صحت اورحفاظت کیلئے ہیں۔ شہریوں کے تعاون سے کورونا وبا کو شکست دیں گے۔ وائرس کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے۔ اس جنگ میں واحدآپشن صرف جیت ہے۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں