سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی ترکش ڈراموں کی مخالفت کردی

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ترکش ڈراموں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائم ٹائم میں‌ اگر ترکی کے ڈرامے دکھائے جانے لگیں‌ تو پھر پاکستانی ڈرامے کہاں ‌جائیں ‌گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پر توثیق حیدر سے لائیو سیشن کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ترکش ڈراموں کو پاکستان میں نشر کرنے کی مخالفت کی۔ ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کا مقابلہ ہونا چاہیے تو پھر پاکستان میں ان کا چینل لے کر آئیں تا کہ علم ہو کہ لوگ ترکش ڈرامہ دیکھیں گے یا ہماری چیزیں دیکھنا پسند کریں گے۔

ندا یاسر کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں جعلی قرار

انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ روزانہ پرائم ٹائم اگر ترکش ڈراموں کو دے دیا جائے گا تو پھر ہمارے مقامی ڈرامے کہاں دکھائے جائیں گے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں