ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں چوکس رہنا ہوگا, آرمی چیف

آرمی چیف
Loading...

.

اسلام آباد: پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انھیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Loading...

مسلم لیگ ن کے 6 ارکان اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گیرژن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں