یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا

مرحلے
Loading...

اسلام آباد: یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا.

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج رات سے پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازں کو منسوخ کر دیا جائے گا لہٰذا جن مسافروں کی بکنگ ہے وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے، یورپین یونین نے حکومت پاکستان سے پائلٹس کی لسٹ طلب کی ہے۔

loading...

ترجمان قومی ائیرلائن نے مزید کہا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا.

تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے 3 جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جو آج رات ختم ہورہی ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں