میرے خیال میں نواز شریف کو سزا کم ملی ہے، فواد چودھری

فواد چوہدری
Loading...

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مریم نواز کو مزید کیا رعایت چاہیے؟

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

جج ارشد ملک کی برطرفی کے معاملے پر فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔ ہم عوام سے اصلاحات کا وعدہ کرکے آئے تھے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کے والد نے تو سزا کاٹی ہی نہیں، وہ تو بوریا بستر اور پلیٹیں اٹھا کر لندن چلے گئے تھے اور آج کل لندن کے ہائیڈ پارک میں گھومتے پھرتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نواز شریف کو سزا کم ملی ہے۔ احتساب پی ٹی آئی کا وعدہ تھا، اس پر ڈیلیوری اہم ہے۔ جج ارشد ملک جیسے معاملات میں عدلیہ کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوتا۔ عدلیہ، فوج اور کابینہ سب قومی ادارے ہیں، ان کو مضبوط ہونا چاہیے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ مائنس ون وہاں ہوتا ہے، جب لیڈر پارٹی سے چھوٹا ہو۔ جہاں لیڈر پارٹی سے بڑا ہو، وہاں مائنس کیسے ہو سکتا ہے؟ وزیراعظم اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف کے بجائے ‘’عمران خان کی پارٹی’’ رکھ دیں وہ بھی مقبول ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کا ووٹ عمران خان کے نام پر پڑتا ہے۔ ہم عوام سے اصلاحات کا وعدہ کرکے آئے تھے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔ موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سندھ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کھولنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے اچھا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیں، باقی فیصلہ عدلیہ نے کرنا ہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں