پاکستان میں کرونا مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، امریکی جریدہ

کرونا مریضوں
Loading...

لاہور:  پاکستان میں جہاں دو ماہ قبل کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، وہاں اب صورتحال ڈرامائی طور پر بدل چکی ہے اور وبا سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکا کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہر کراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کرونا وارڈز میں جہاں کرونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے اب وہاں کرونا مریضوں کی کمی کی وجہ سے بستر خالی ہو رہے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نصف ہوگئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان کے مشرق اور مغرب میں ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں یہ پیشرفت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برخلاف اقدامات کے بعد ہوئی جنہوں نے مئی میں کہاتھا کہ لاک ڈاون سے غریبوں سمیت ملکی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Loading...

کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب سپرپاور امریکہ بےپناہ وسائل کے باوجود وبا کی روک تھام کے لئے ابھی تک کوششیں کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سوشل سرکل فیملی تک رہنا بھی وائرس کی کم پھیلاؤ کا باعث ہے، ملک میں دو لاکھ 78 ہزار کل کیسز کے ساتھ اب تک اموات 6 ہزار رہیں، جون میں روزانہ 7 ہزار کیسز سے اب تعداد 903 تک پہنچ چکی ہے، ستمبر میں اسکول اور شادی ہالز بھی کھل جائیں گے، پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود مکمل کامیابی کا اعلان نہیں کیا گیا، مستقبل میں وائرس کے پھیلاؤ کا دارومدار احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد پر ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں