کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

کلبھوشن یادیو کیلئے
Loading...

اسلام آباد : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی،

وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی درخواست پرآج سماعت ہوگی، چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے ۔

سماعت سے قبل ہائی کورٹ کے اطراف اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کو کلیئر قرار دے دیا ہے اور اسپیشل برانچ کے درجنوں اہلکار عدالت پہنچ گئے ہیں۔

کراچی شہرکے ہرکونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے، ناصر شاہ

چیف جسٹس کے کورٹ روم میں داخلے کے لئے 2 وال تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں، کیس کی سماعت ڈیڑھ بجے ہوگی۔

وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کلبھوشن کا قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

حکومت کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، وہ بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا، بھارت بھی آرڈینینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے

Loading...

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو سکے۔

خیال رہے وزارت قانون کے ترجمان نے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو عارضی ریلیف کیلئے دیئے گئے آرڈیننس کا اجرا غیرقانونی نہیں، عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس نافذ کیا گیا۔

خیال رہے فوجی عدالت نے کلبھوشن کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا رکھی ہے ، 17 جولائی 2019 کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو فیصلے پر نظرثانی اور کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو فیصلہ اور سزا کے خلاف موئثر جائزہ اور دوبارہ غور کا حق دینے کا پابند ہے جو کہ ویانا کنونشن کی شق 36 میں حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اس کے حق کو یقینی بناتاہے جبکہ فیصلہ کا پیرانمبر 139، 145 اور 146 اسی تناظر میں ہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں