حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے گھر بچے کی پیدائش

اداکار حمزہ علی عباسی
Loading...

کراچی : حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔حمزہ نے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پررات گئے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے حمزہ عباسی نے رات گئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ “’اللہ نے مجھے اور نیمل خاور کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللّہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللّہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے۔‘

حمزہ نے اپنے پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ دوسری جانب نیمل نے یہ خوشخبری انسٹا گرام اکاونٹ پر دی ، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر بچے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ’محبت کی سب سے خالص شکل‘ ۔

Loading...

حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔

سلمی ظفر کے الزام پر جویریہ سعود کا بیان بھی سامنے آگیا

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےاور انہوں نے سادگی سے شادی کر کے ایک مثبت پیغام دیا تھا۔

شادی سے پہلے حمزہ اور نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے لیکن دونوں نے ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں