آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (3rd August 2020)

Loading...

حمل
ان دنوں آپ کو ایک پرانے کام کے ہونے کی خوشخبری مل سکتی ہے اور آپ اس مشکل سے بھی نکل سکتے ہیں جو ستاروں کی وجہ سے زندگی میں آ رہی تھیں۔

ثور
آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب ویسی مشکل نہیں آئے گی جو کئی ماہ سے جاری تھی۔ اب تو اس سے نکلنے کا وقت ہے۔ بس توبہ سے کام لیں

جوزہ
آپ کے زائچے میں کوئی ایسا ستارہ نہیں ہے جو وجہ تنگی بن سکے۔ بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں۔ ان شاءاللہ ہماری مدد اللہ ضرور کریں گے۔

سرطان
معلوم نہیں کے میں آپ کو کیا خبر دو۔ نا تو فائدہ ہے اور نا ہی نقصان۔ ملی جلی کیفیت ہے۔ اور یہ کب تک رہے گی زائچہ کھل کر کچھ نہیں بتا رہا، بس نماز سے مدد لیں۔

اسد
آپ کو ان شاءاللہ اب جلد اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آپ بس دعا کریں۔ اللہ پاک نے ویسے ہی ہم پر بڑی مہربانی کی ہے۔ اب اور بھی برکتیں ملیں گی۔

سنبلہ
حقوق العباد کے حوالے سے بھی کمزور ہیں اور حقوق اللہ کے حوالے سے بھی۔ توبہ کرکے اپنے معاملات جلدی سے ٹھیک کر لیں۔ اب تبدیلی کے بالکل قریب آکر کھڑے ہو گئے ہیں۔

Loading...

میزان
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو احساس ہو گا کہ جو کام کافی عرصے سے رکا ہوا تھا۔ اب اس کے ہونے کی اطلاع مل سکتی ہے۔ آپ کی کوشش کامیاب ہے۔

عقرب
اپنی نظر اتارا کریں اور اگر اتنے سخت حالات میں بھی توجہ نہیں کی تو پھر کب کریں گے۔ اللہ کے واسطے چھوڑ دیں۔ اپنے سارے غلط کام، وہ بھی آج سے۔

قوس
آپ خود کو بدلیں۔ حالات کے مطابق فیصلہ کریں اور کوشش کریں کہ استخارے کی مدد لی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ آج شام تک ایک اہم خبر مل سکتی ہے۔

جدی
آپ جو سوچ رہے ہیں۔ ایسا ابھی ممکن نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں۔ امید ہے کہ اگلے دو تین دن اہم ہیں۔ اس میں صرف ضروری ضروری کام کریں۔

دلو
موجودہ حالات میں خود بڑا فیصلہ مت لیں۔ اللہ نے چاہا تو جو بھی ہو گا وہ اچھا ہی ہوگا۔ مگر اس بار بہت کچھ بدل رہا ہے۔ خود کو تیار رکھیں۔

حوت
ایک اپنا ناراض ہو سکتا ہے۔ شائد رشتے کے حوالے سے بھی آپ پر پریشر ہو۔ اس لئے جلد بازی نہیں کرنی۔ بس استخارے کی مدد سے کام کریں تو بہتر ہے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں