قومی احتساب بیورو نے تجربہ کار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

قومی احتساب بیورو
Loading...

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہائی پروفائل مقدمات میں تجربہ کار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی جانب سے قومی احتساب بیورو تقرریوں سے متعلق کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ نیب ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلا کی خدمات حاصل کرے گا اور وہ وکلا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں’

رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کی استعدد کار بڑھانے کیلئے تربیت کروائی جائے گی اور پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائیگا۔

loading...

رپورٹ میں چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ ریجن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں، وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلئے نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین، فرانزک لیب کے نمائندہ کو شامل کیا جائے گاجب کہ اسٹاف کو فرانزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں