پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس : نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خطاب
Loading...

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے.

احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ ماڈل ٹاؤن تھانہ کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر موجود نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاء تارڑ نے نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Loading...

ہم اگلے دس سالوں میں اپنی بجلی اور اپنی بیٹریز بنا رہے ہوں گے، فواد چودھری

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر انکے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔ احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں