زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

زمبابوے کا
Loading...

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے عابد علی کی جگہ فخر زمان، عماد وسیم کی جگہ خوشدل شاہ، حارث رﺅف کی جگہ محمد حسنین اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کب کرے گی…؟

زمبابوے ٹیم کی قیادت چھامونو روا چھیبابا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریان برل، سکندر رضا، برائن شارل، ٹینڈائی چیسورو، کریگ ایروین، ویزلی مادھیویر، ویلنگٹن مساکازا، کارل مومبا، رچمونڈ موتمبانی اور بلیسنگ موزارابانی شامل ہیں۔

loading...

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے کو شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ سپر لیگ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے اور آج کے میچ میں فتح سیریز میں کلین سویپ کیساتھ ورلڈکپ سپر لیگ میں پہلی پوزیشن بھی دلا دے گی۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں