ماہرین نے بھاری آواز والے مردوں کے متعلق حیران کن انکشاف کردیا….!

جھوٹ
Loading...

اکثر خواتین کو بھاری آواز والے مرد پسند ہوتے ہیں۔ ماہرین نے بھاری آواز والے مردوں کے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو بھاری آواز والے مرد پسند ہیں وہ خبردار ہوجائیں ایسے مرد ان کی لیے کسی بڑے نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

چائنہ کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس موضوع پر ریسرچ کی۔ انہوں نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے مردوں کو کچھ جملے دیئے اور انہیں کہا کہ یہ ان جملوں کو منہ سے بولیں۔ جب ان مردوں نے یہ جملے زبان سے ادا کیے تو ماہرین نے ان کی آواز کی فریکونسی اور اتارچڑھاؤ کا جائزہ لیا ۔

اس مرحلے کے بعد ماہرین نے ان مردوں کے اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ تعلقات کا نفسیاتی جائزہ لیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ جن مردوں کی آواز بھاری ہوتی ہے یہ اپنے شریک حیات کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے اور یہ زیادہ تر اپنے شریک حیات کو دھوکہ دیتے ہیں۔

loading...

پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں میں یہ کمی کیوں رہ جاتی ہے …؟

اس کے علاوہ ماہرین نے ان مردوں کے جنسی ہارمونز کے لیول کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جن مردوں کی آواز بھاری ہوتی ہے۔ ان میں دھیمی آواز والے مردوں کے نسبت جنسی تسکین کی خواہش کا لیول زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی خصوصیات اور عادتیں جاننے کے لیے اس کے ہارمونز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ خواتین بھاری آواز والے مردوں کو ہی پسند کرتی ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں میں جنسی تسکین والے ہارمونز زیادہ پائے جاتے ہیں ان کے بچے بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

(Visited 141 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں