کالے جادو میں سر کے بال کیوں استعمال کیے جاتے ہیں… ؟

جادو کا وجود ہے اور قرآن کی آخری دو سورتیں اسی سلسلے میں‌نازل ہوئی اور دو فرشتوں ہاروت اور ماروت کا تذکرہ بھی قرآن میں‌موجود ہے جو کہ لوگوں کو اللہ کے اذن سے جادو سکھائے کرتے تھے.

یاد رکھیں جادو اثر کرتا ہے لیکن یہ کہنا کہ اس کے ذریعے انسان کے بدن کو تبدیل کرنا یعنی کسی کو گدھا بنا دیا یا کوئی اور جانور بنا دینا نا ممکن ہے اس لئے اگر کوئی اس قسم کی باتیں‌کرتا ہے تو اس پر ہر گز یقین نہ کریں‌.

یاد رکھیں‌جادو کرنا اسلام میں‌حرام ہے اور اس کے کرنے والا اسلام سے نکل جاتا ہے . جادو کی بہت ساری اقسام ہے جس کو مختلف طریقوں‌سے کیا جاتا ہے جادو بذریعہ خوراک ایک قسم جادو کی بذریعہ خوراک ہے۔ برفی ،گڑ، چینی یا کسی بھی میٹھی چیز پر دم کر کے مطلوبہ شخص کو کھلائی جاتی ہے۔

یہ عمل گوشت ،سبزی اور دیگر خوردنی اشیا پر بھی کیا جاتاہے اور مخالف کو کھلا کر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔ علماء نے حدیث شریف کی روشنی میں لکھا ہے کہ قرب قیامت میں جنات (شیاطین) انسانوں کے بارے میں کئے گئے عہد وپیماں توڑ ڈالیں گے اور زمین سفلی علوم سے بھر جائے گی۔

جنات سرکش ہو جائیں گے اور ان کی شرارتیں عروج پر ہونگی۔لہٰذا ان سب کے توڑ کے لیے علوم روحانیہ ( قرآن و حدیث اور سلف صالحین کے اور اد و ظائف) ہی مجرب اور تیر بہدف ہیں۔ علاوہ ازیں احقر کے پاس بکرے کی سری والا عمل بھی ہے جو بزرگوں سے مرحمت ہوا ہے.

بکرے کی سری کی کھال اتار کر اچھی طرح پاک کرنے کے بعد اس میں کچھ چیزیں ڈال کر قرآنی آیات کی کافی لمبی پڑھائی اس پر کی جاتی ہے۔بعد ازاں قبرستان میں اسے دو قبروں کے درمیان دفن کر دیا جاتا ہے۔ آبی جادو ایک قسم آبی جادو ہے۔مچھلی کے پیٹ کو صاف کر کے اس کے اندر کچھ چیزیں بھر کر جادو کرنے کے بعد اسے سی کر سمندر یا دریا وغیرہ میں ڈال دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ تالے پر جادو کر کے اسے لاک کرنے کے بعد دریا یا سمندر وغیرہ میں ڈال دیا جاتا ہے ۔اسی طرح کچھ اور چیزیں(کالے مسور ،ہرمل، ہڈی وغیرہ پر جادو کر کے اسے پانی میں ڈال دیا جاتا ہے اور مخالف کو نقصان پہنچایا جاتا ہے دریا وغیرہ کے کنارے بیٹھ کر دیا جلا کر بھی جادو کیا جاتا ہے اور بعض اوقات پانی کے اندر اتر کر بھی۔

ہوائی جادو دوسری قسم ہوائی جادو ہے۔ہوا میں جادو کے جنات چھوڑکر مطلوبہ شخص کو نقصان پہنچایا جاتا ہے یا جنات کے ذریعہ مخالف کے جسم میں سوئیاں پیوست کی جاتی ہیں یا درخت وغیرہ پر تعویذ باندھ کر مخالف کو اذیت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ہانڈی کا ایک نہایت خطرناک عمل کیا جاتا ہے۔

جادو گر ہانڈی میں گوشت ڈال کر اسے چولہے پر رکھ دیتے ہیں۔ اور پڑھائی شروع کر دیتے ہیں ۔جادو کے جنات اسے اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر گراتے ہیں جس سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ جانی بھی اور مالی بھی ایک عمل خون کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

کالا مرغ یا کالا بکرا ذبح کر کے اس کے خون پر جادو گر پڑھائی کرتے ہیں۔اور شیاطین جنات اس خون کے مطلوبہ شخص یا مطلوبہ جگہ پر چھینٹے مارتے ہیں جس سے کافی نقصان ہوتا ہے۔ جانوروں (کتا ،سور ،اونٹ،گائے وغیرہ) کی ہڈی پر بھی جادو کیا جاتا ہے اور سفلی علوم پڑھنے کے بعد یا تو ہڈی گھر میں ڈا ل دی جاتی ہے یا پھر زمین میں بالخصوص قبرستان یا کسی ویران جگہ پر دفن کر دی جاتی ہے۔

ایک ظلم جادوگر یہ بھی کرتے ہیں کہ جو بچہ سانس لیئے بغیر مر جائے یا مردہ پیدا ہو ایک ماہ کے بعد اس کے جسم کے کولھے کی ہڈی قبر کو کھول کر اس سے نکال لیتے ہیں۔اس پر بہت سخت جادو ہوتا ہے۔

یہ ہڈی بھی گھر میں ڈال دی جاتی ہے۔قبرستان یا ویران جگہ میں مخالف کی بربادی کے لیے دفن کی جاتی ہے اس کے علاوہ دیا جلا کر ، ہرمل کی دھونی دیکر بذریعہ ہوا جادو کے اثرات مطلوبہ شخص تک جاد و کے جنات لیکر جاتے ہیں۔ زمینی جادو زمینی جادو میں پتلا وغیرہ بنا کر اسے سوئیاں لگا کر سفلی علوم پڑھنے کے بعد زمین میں دفن کیا جاتا ہے۔

مطلوبہ شخص کا پاوں جہاں لگا ہو وہاں سے مٹی اٹھا کر بھی اس پر جادو کیا جاتا ہے۔اسی طرح اپنے مخالف کے بال یا کپڑا لیکر ان پر بھی جادو کیا جاتا ہے بعض اوقات کنکریوں یا مٹی پر دم کر کے اسے مخالف کے گھر میں ڈال دیا جاتا ہے یا پھر زمین (قبرستان وغیرہ)میں دفن کر دیا جاتا ہے۔

زمینی جادو کیلوں پر بھی کیا جاتا ہے۔ کیلوں پر پڑھائی کرنے کے بعد انہیں زمین میں ٹھونک کر مخالف کو اذیت دی جاتی ہے۔

(Visited 1,651 times, 3 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں