امریکی صدر نے مودی سرکار کو بڑی دھمکی دے دی

  واشنگٹن : امریکا نے مودی سرکار کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے بھارت سے کہا کہ اگر کلوروکوین کی سپلائی نہیں کی جاتی تو پھر ان کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے بعد مودی سرکار کو کال کی تھی۔

کلوروکوین ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔ صدر ٹرمپ اس دوا کو پہلے ہی کورونا کے خلاف لڑائی میں گیم چینجر قرار دے چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز وزیرِ اعظم مودی سرکار کو کال کی تھی۔ انڈیا ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔

انھوں نے پیر کے روز وائٹ ہاوس بریفنگ میں کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ اگر وہ نہیں کرتے، تو پھر بھی صحیح ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔‘

خبروں کے مطابق انڈیا ابھی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ’غور‘ کر رہا ہے۔

ہائڈروکسی کلوررکوین دراصل کلوروکوین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔

کرونا سے متاثر برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل

تاہم سوال یہ ہے کہ کیا انڈیا امریکہ کی مدد کر پائے گا؟ اور کیا یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی بھی ہے یا نہیں؟

خیال رہےجان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ متاثرین 3 لاکھ سے زائد ہیں۔ بعض حالات میں ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی دوائیں کورونا کیلئے بھی موثر ثابت ہوئی ہیں جس کے سبب امریکہ نے بھارت سے کلوروکوین بھجوانے کا کہا تھا تاہم بھارت نے انکار کر دیا۔

Leave a Reply