وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

عمران خان

پتراجایا: وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم  ملائیشیا کے دورے پر، پترا جایا میں ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

بعد میں وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر روانہ

اس سے پہلے وزیراعظم  کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر دفاع محمدصابو نے استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ملائیشین وزیر دفاع محمد صابو سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پتراجایا میں مہاتیر محمد کے دفتر پہنچنے پر وزیر اعظم نے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے.

قبل ازیں، وزیر اعظم اور ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو کی ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے وفود بھی موجود تھے، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دل چسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں