چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 425 ہو گئی

ہلاکتوں

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار سو پچیس ہو گئی، بیس ہزار پانچ سو افراد متاثر ہیں۔

ہانگ کانگ میں ایک اور کرونا وائرس کا مریض ہلاک ہو گیا، برج خلیفہ میں کرونا متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف روشنیاں بکھیریں گئیں۔

جان لیوا کرونا وائرس کے دنیا بھر میں بڑھتے سائے، چین میں مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 20 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔

ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

چینی حکام نے جانوروں کی منڈیوں، جہاں سے یہ وائرس پھیلا، پر کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ کرونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ’عالمی ایمرجنسی‘ قرار دے دیا

گزشتہ روز چین میں نئے سال کے آغاز کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز معیشت مندی کا شکار رہی۔ شنگھائی کمپوزم انڈیکس آٹھ فیصد کمی کا شکار رہا جو کہ گذشتہ چار برسوں میں سب سے بری کارکردگی تھی۔ ادھر دبئی میں کرونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلیے برج خلیفہ کو مختلف روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

ادھر فلپائن میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی اموات سے بڑھ گئی ہیں۔ 2003 میں سارس وائرس سے 349 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں