قائدِ اعظم کا وژن ہی میرا وژن ہے، وزیراعظم عمران خان

عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما تھے، پاکستان سے متعلق قائدِ اعظم کا وژن ہی میرا وژن ہے۔

ملائیشیا کی ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ منورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف اور مساوات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کا تصور بھی مدینہ کی ریاست کے مطابق تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم درست سمت سے ہٹ گئے ہیں، پاکستان میں پہلی بار غریبوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کابندو بست کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ لوگ جس اسپتال میں چاہیں جا کر اپنا علاج کراسکتے ہیں، پہلی بار غریب طبقے کے لیے صحت کی انشورنس دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا سربراہ کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں اسلام فوبیا کا مشترکہ مقابلہ کرنا تھا،مذہب کو کبھی بھی کسی پر زبردستی نافذ نہیں کیا جا سکتا، مغرب پر واضح کرنا چاہتا ہوں انتہا پسندی اور خود کش حملوں کا اسلام سے تعلق نہیں، اسلامی ممالک کی قیادت اسلام و فوبیا کا موثر جواب نہ دینے کی قصور وار ہیں۔

loading...

انہوں نے کہا کہ مغرب پر واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم پیغمبرﷺ سے کس قدروالہانہ عقیدت کرتے ہیں، مغرب میں اسلام اور اس کی تعلیمات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے تھے جہاں کوالالمپور ائیرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمد صابو اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

اس دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین ہم منصب کی طرف سے گزشتہ سال 18 تا 21 دسمبر کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور مہاتیر محمد کو فون کرکے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

(Visited 34 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں