آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (4th April 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

حمل
04 اپریل ہفتہ۔ بعض افراد آپ کے بنائے ہوئے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ آپ کا کام اطمینان بخش ہو گا۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔ سرمایہ کاری میں محتاط رہیں۔

ثور
04 اپریل ہفتہ۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہو گی۔ عزیز و اقارب کی طرف سے کسی ذہنی پریشانی کا خدشہ ہے۔ نجی ذمہ داریوںمیں اضافہ ہو گا۔ خاندان کے افراد سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔

جوزا
04 اپریل ہفتہ۔ آپ اپنے آپ کو تھکا اور پریشان محسوس کریں گے۔ کام کے سلسلے میں مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ گھریلو سرگرمیوں میں خوشگواری رہے گی۔

سرطان
04 اپریل ہفتہ۔ گھریلو اور سرمایہ کاری کے امور میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ تفریحی سرگرمیاں زیادہ ہوں گی۔ کام اور صھت جسمانی کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہ سامنے آئے گا۔

اسد
04 اپریل ہفتہ۔ خاندان کے کسی فرد کی صحت جسمانی کے بارے میں تشویش ہو گی۔ شادی بیاہ کے امور مصروفیت کا باعث بنیں گے۔ آپ اپنی زندگی کی خواہشات پوری کر سکیں گے۔

سنبلہ
04 اپریل ہفتہ۔ عزیز و اقارب یا دوستوں سے ملاقات کے سلسلے میں سفر پیش آئے گا۔ خاموشی سے کام کرنا مفید رہے گا۔ آپ نجی طور پر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ حالات سازگار رہیں گے۔

loading...

میزان
04 اپریل ہفتہ۔ سماجی امور میں آپ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ کسی اہم خبر سننے کا امکان ہے۔ مہمانوں کی آمد و رفت کی وجہ سے مصروفیت میں اضافہ ہو سکے گا۔

عقرب
04 اپریل ہفتہ۔ خاندان کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی ہو گی۔ آپ گھریلو پریشانیوں کا خاتمہ کر سکیں گے۔ نئے دوست بنا سکیں گے۔

قوس
04 اپریل ہفتہ۔ تفریحی مقامات آپ کو خوشی دیں گے۔ تحفے تحائف کی خریداری کے سلسلے میں آپ مصروف رہیں گے۔ آپ کی آمدن میں اضافے کا امکان ہے۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔

جدی
04 اپریل ہفتہ۔ رومانس کے لےے اہم دن ہو گا۔ تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ آپ اپنی خواہش کے مطابق سفر کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری میں دوسرے افراد سے اختلافات کا خدشہ ہے۔

دلو
04 اپریل ہفتہ۔ آپ اپنے بارے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ سماجی اور رومانوی امور میں تبدیلی کر سکیں گے۔ دوسرے افراد کی حمایت حاصل ہو گی۔ بعض افرد مسائل پیدا کریں گے جو کہ جلد ہی حل ہو جائیں گے۔

حوت
04 اپریل ہفتہ۔ زیادہ وقت تنہائی میں گزاریں گے۔ بعض امور میں پریشانی کا خدشہ ہے، لہٰذا فہم و فراست سے کام لینے کی ضرورت ہو گی۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ افشائے راز سے پریشانی کا خدشہ ہے۔

(Visited 37 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں