یہاں کرونا کا ایک بھی کیس نہیں ہے …اہم ملک نے بڑا دعوی کردیا

کورونا وائرس

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کرونا وائرس کا کیس نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنگامی اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر پاک میونگ سو نے میڈیا کو بتایا کہ سائنسی اصولوں پر ہنگامی اقدامات کیے، ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا۔

ترک صدر نے کرونا وائرس فنڈ میں اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی

ڈائریکٹر اینٹی ایپی ڈیمک نے مزید کہا کہ عالمی پروازوں کو بند کرنے کے علاوہ باہر سے آنے والی تمام اشیاؤں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا اور تاحال سخت پابندیاں عائد ہیں جن کی بنا پر چین کا ہمسائیہ ملک ہونے کے باوجود شمالی کوریا محفوظ رہا.

واضح رہے شمالی کوریا نے جنوری میں کورونا وائرس کی وبا پڑوسی ملک چین سے شروع ہونے کی خبروں کے بعد اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور پورا ملک عملاً دنیا بھر سے آئسولیٹ ہوگیا تھا۔

(Visited 48 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں