دنیا کے وہ ممالک جو اب تک کرونا سے محفوظ ہیں …..!

دبئی: اگرچہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کرونا نے پنجے نہیں گاڑے ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوتے ہوتے 53000 کا ہندسہ عبور ہوچکا ہے۔ ان ممالک میں یکن، ترکمانستان، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، کوموروس، لیسوتھو، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالاؤ، ساموا، ساؤ ٹومے اور پرنسائپ، سولومن جزائر، ٹونگا، ٹووالو اور ویناٹو وغیرہ شامل ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 42 ہزار ہوگئی

دوعرب ممالک بھی شامل

کورونا سے پاک ممالک میں خود کوموروس بھی شامل ہے جو باضابطہ طور پر عرب لیگ کا رکن بھی ہے۔ دوسرا ملک جنگ سے متاثرہ یمن بھی ہے جہاں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں یمن سب سے غریب ممالک میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاید یہ غلط بیانی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افریقی ملکوں میں لیسوتھو، جنوبی سوڈان، ساؤ ٹومے اور پرنسائپ بھی کووڈ 19 سے پاک ہیں کیونکہ یہ ممالک دنیا سے کٹے رہتے ہیں۔ جبکہ جنوبی سوڈان میں شدید لڑائی کی وجہ سے بھی اعدادوشمار نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دوسری جانب کیریباٹی، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالاؤ، سولومن جزائر، ٹوالو، ٹونگا، اور وینوٹو تک رسائی بھی مشکل ہے۔

(Visited 76 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں