ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 87476 ہوگئی, ہلاک 1811

وائرس

ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا جس کے بعد بعد اموات کی مجموعی تعداد  1811 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے 87476 مصدقہ مریضوں کی تعداد
ہوگئی ہے۔

سندھ میں ایک روز میں ریکارڈ 1080 افراد میں کورونا کی تصدیق، وزیراعلیٰ

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 234 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں گزشتہ روز 1080 کیسز اور 4 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 771 اور ہلاکتیں 180 ہو گئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 1060 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر میجمنٹں اتھارٹی نے کی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11093 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 192 ہے۔

پی ڈی ایم اے نے دو روز قبل صوبے میں اموات کی تعداد 194 سے کم کر کے 191 کر دی تھی۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 4240 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہے جب کہ 222 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

loading...

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 641 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز 36 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدق محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کی۔

گلگت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 430 اور اموات کی تعداد 4 ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 303 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے اور 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 234 تک جاپہنچی ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4509 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1086 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(Visited 386 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں