ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے کھول دیے گئے

نادرا دفاتر

لاہور: ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں  نادرا دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا اور درجہ حرارت چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزارکے ہاتھوں پرسینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دینے سمیت نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پرعمل اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جب کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاتر کوبھی حفاظتی اقدام کے پیش نظربند کردیا گیا تھا

ڈی جی نادرا کہنا تھا کہ نائیکوپ اور پی او سی کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کریں۔ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائد المعیاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جاچکی ہے۔شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔ 4 مئی کو دفتر فعال ہونے پر نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔

loading...

عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کا بائیو میٹرک یا ترمیم وتنسیخ کے لیےدفتر آنا ضروری ہو۔ ترجمان نادارا کا کہنا ہے کہ شہری دفاترآنے سے پہلے نادرا کال سینٹر 7000 پر کال کریں۔

کراچی: صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 446 کیسز رپورٹ

نادرا نے دفاتر میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے اور ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دفاتر آنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں