آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (04th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
جن افراد سے آپ نے امید وابستہ کی ہوئی ہے۔ اب ایک حد سے پوری ہونے جا رہی ہے اور کچھ رقم بندوسبت بھی ہو جائے گا۔ آج بگڑا ہوا ایک مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

ثور
آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔ خاص طور پر کوئی آفر آنے کی امید ہے اور آج آپ کی گھریلو پریشانی بھی بہت کم ہو سکتی ہے، ان شاءاللہ۔

جوزہ
آج آپ کی زندگی میں مشتری اور شمس کی آمد سے اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے اور آپ کو اب روزانہ کے حساب سے اچھی خبریں بھی ضرور ملیں گی۔

سرطان
صحت کا صدقہ روزانہ کے حساب سے حسب توفیق دیتے رہیں اور لاپرواہی بالکل نہیں کرنی اور آج کل اپنا غصہ کم رکھا کریں۔ ویسے ہی آپ نے کئی رشتے دور کر لئے ہیں

اسد
آج کا دن آپ کی کسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بحکم اللہ مددگار ہوگا اور اخراجات کا بگڑا ہوا توازن آپ روزانہ کی بنیاد پر سنبھلنا شروع ہو جائے گا۔

سنبلہ
ستاروں کا بادشاہ مشتری آنے والے دنوں کی اچھی خوشخبریاں سنا رہا ہے۔ بڑے سخت حالات گزاریں ہیں۔ اب روزانہ کے حساب سے بدلنا شروع ہو رہے ہیں۔ آپ کی حق میں۔

میزان
ایک اہم مسئلے سے نجات کا بحکم اللہ راستہ ملے گا اور آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جن افراد نے تنگی کے دن برداشت کئے ہیں ان کے لئے انعام ہے۔

عقرب
آپ کو جس بندش کا سامنا تھا۔ وہ آج دوپہر تک ٹوٹ جائے گی۔ اس کے بعد کئی معاملات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ ایک اہم کام بھی مکمل ہوگا آپ کا۔

قوس
آپ کو آج جس طرف سے بھی کئی آفر ملتی دکھائی دے۔ اس کو قبول کر لیں اور اب پلاننگ بھی کریں کیونکہ ایک نیا سلسلہ آپ کی توجہ اور محنت مانگ رہا ہے۔

جدی
آج ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ آپ کو آج اپنوں کی جانب سے جاری ٹینشن بھی واضح کم ہوتی ہوئی محسوس ہوگی۔ رشتے کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

دلو
جو لوگ عرصہ درازسے بیمار چلے آ رہے تھے۔ اب تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔ جن افراد نے مالی طور پر بڑے مشکل دن گزار رہے ہیں ان کی۔ آج سے عطارد زائچے میں بہتری دے گا۔

حوت
حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر چلیں اور توبہ سے کام لیتے رہیں۔ نیت بھی صاف رہے تو آنے والے دن سب کچھ بحکم اللہ ٹھیک کرنے میں مددگار ہوں گے

(Visited 54 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں