جعلی اکاؤنٹس کیس : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

مراد علی شاہ
Loading...

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ہوگئے جہاں نیب ٹیم نے ان سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔

 جعلی اکاؤنٹس اور سولر لائٹس کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے وزیراعلی سندھ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔ مراد علی شاہ نے نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کرایا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز پہنچے۔ ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، وہاب مرتضٰی، ناصر شاہ ، نیئر حسین بخاری، مصطفٰی نواز کھوکھر موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نیب کے ہاتھوں مراد علی شاہ کی گرفتاری کا خیال بھی ظاہر کیا جارہا تھا تاہم ایسا نہ ہوا۔

Loading...

شہباز شریف کو کسی بھی وقت پکڑا جا سکتا ہے، شبلی فراز

وزیراعلیٰ سندھ خصوصی طیارے کے ذریعے بدھ کی شام کراچی سے اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جس میں انھیں نیب میں پیش ہونے کی تجویز دی گئی۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے جڑے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا۔ ان پر سولر اسٹریٹس لائٹس کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔ متعدد کمپنیوں نے مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے کی رشوت دے کر اربوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں