پاکستان میں چین سے بھی زیادہ کرونا کیسز سامنے آگئے

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 85264 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

loading...

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1972 کیسز اور 41 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں