امریکا نے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے

Loading...

اسلام آباد: امریکی حکومت نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے ہیں۔

یہ وینٹی لیٹر امریکا کے ڈپٹی قونصل جنرل جیک Hillmeyer نے جمعہ کے روز کراچی میں ہنگامی امدادی ادارے کے ممبر آپریشنر بریگیڈئیر وسیم الدین کے حوالے کئے۔

جیک Hillmeyer نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات میں اس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے ان وینٹی لیٹرز کا عطیہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔

بریگیڈئیر وسیم الدین نے کہا کہ یہ امریکی ساختہ وینٹی لیٹر پاکستانی مریضوں کے علاج معالجے میں نہایت معاون ثابت ہوںگے۔

Loading...

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

بریگیڈیر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ ونٹیلیٹرز پورے ملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیے جائیں گے، کورونا کے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی، این ڈی ایم اے پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے امریکہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے ونٹیلیٹرز کی صوبوں میں تقسیم کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے تحت بلوچستان کو 13، کے پی 27، پنجاب 23 ونٹیلیٹرز دیئے جائیں گے، جب کہ سندھ کے حصے میں 26، آزاد کشمیر 6 اور  گلگت بلتستان کے لئے 5 ونٹیلیٹرز آئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے ان ونٹیلیٹرز کی تنصیب کے لیے ہسپتالوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، اسپتالوں کی فہرست صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں