آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (4th July 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

حمل
آپ کی اپنی صحت ان دنوں ٹھیک نہیں ہے۔ پٹھوں کے امراض اور پیٹ کے امراض تنگ کر سکتے ہیں۔ آج دوپہر کے بعد ایک شاندار خبر بھی ضرور مل جائے گی۔

ثور
اولاد کے حوالے سے اب اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔آپ کی گھریلو ذمہ داری بھی کم ہوگی اور سالوں سے رکا ہوا ایک کام غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا۔

جوزہ
ایک اہم مسئلے سے نجات تو ملے گی مگر اب ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے وہ مسئلہ بھی حل ہو گا۔ ان شاء اللہ

سرطان
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ صبر کریں ابھی جلد بازی کرنا ان کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ آج شام تک کچھ سلسلہ آپ کے سامنے ہو گا۔

اسد
غیر متوقع ذریعے سے روزگار کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ بس دو یوم اور صبر کر لیں اور جو لوگ پیسوں کے چکروں میں تھے۔ ان کو مل جائیں گے۔

سنبلہ
بڑا اچھا دن ہے۔ بس صبح سے ہی صدقہ دے کر گھر سے نکلیں اور خواہش کے مطابق اپنی منزل کو پا لیں گے۔ آج آپ کو گھر میں بھی بڑی خوشی ملے گی۔

Loading...

میزان
آج بڑا خوبصورت دن ہے۔ آپ کی طرف سے بڑی مشکل اور پریشانی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ایک اہم ضرورت بھی پوری ہو گی۔ کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

عقرب
کسی اہم مشکل سے نکلنے کا وقت ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی اب مضبوط ہونے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہوگی۔

قوس
آپ کو آج کچھ اہم فیصلے کرنا ہوں گے اور جو اپنے ناراض ہیں ان کو بھی قریب کرنا ہوگا تاکہ آگے چل کر معاشرے میں اچھے فائدے حاصل ہو سکیں۔

جدی
آپ کی ایک کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس بھی طرف امید لگا رکھی ہے وہ ان شاءاللہ وہ بھی پوری ہوگی۔رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

دلو
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بسم اللہ کر لیں۔ ابھی سرمایہ زیادہ مت لگائیں۔ آپ وقت کی مناسبت کے ساتھ چلیں۔ جلدبازی ٹھیک نہیں۔

حوت
روزگار کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ چار پانچ یوم میں بڑے فائدے کی جانب بھی جائیں گے۔ جب ہر طرح کے خطرات محسوس کر رہے ہیں۔ وہ ابھی نہیں رہے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں