لاہور میں سیل کیے گئے 7 علاقوں کو کھول دیا گیا

Loading...

لاہور: لاہور میں سیل کین گئے 7 علاقوں کو گزشتہ رات کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں کو کیسز میں کمی کے بعد کھول دیا گیا۔

ان علاقوں سے ایک ایک ہزار سمارٹ ٹیسٹ سمپلنگ کروائی گئی۔ محکمہ داخلہ نے 30 جون کو ان علاقوں کو 3 جولائی تک مزید سیل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں تازہ سیمپلنگ کے بعد کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جس کے باعث علاقوں کو کھول دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آ گیا

پولیس نے ان علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔ محکمہ صحت کے جانب سےصوبے بھر میں 15 جولائی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق جاری رہے گا۔

loading...

پچھلے دس روز سے اندرون شہر سے 4 اور گلبرگ سے 5 کورونا کیسیز رپورٹ ہوئے۔ ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن میں بھی کورونا کیسیز کی تعداد انتہائی کم رہی جس کے باعث علاقوں کو مکمل کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں