کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے سونے کا ماسک پہن لیا

Loading...

اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کے منہ پر حفاظتی ماسک پہنا دیئے اور اب طرح طرح کے حیرت انگیز ماسک عام ہیں۔

ایسے میں ایک بھارتی شخص نے سونے کا ماسک بنایا ہے جس کی قیمت تین لاکھ بھارتی اور شاید چار لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بھارتی شہر پونا کے علاقے پمپری چنچ واڑ کے رہائشی شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنہری ماسک ہوتا ہے جو مکمل طور پر سونے سے بنا ہے۔ اس پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔

loading...

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے گرا دیا

شنکر کرادے کئی دولت مندوں کی طرح سونا پہننے کے شوقین ہیں۔ ان کے گلے میں سونے کا ہار اور بازوؤں میں بھی سونے کے کڑے پہنے ہوتے ہیں۔ جبکہ ان کی تقریباً ہر انگلی میں قیمتی اور بھاری انگوٹھیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

تاہم ماسک کے کی افادیت کے بارے میں خود شنکر بھی کوئی دعویٰ نہیں کرتے کیونکہ اس میں اگرچہ باریک سوراخ بنائے گئے ہیں لیکن کرونا وائرس ان میں سے باآسانی گزر سکتا ہے۔

(Visited 63 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں