احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک کتنی رقم تقسیم ہوچکی ہے….. ؟

احساس ایمرجنسی کیش
Loading...

اسلام آباد: حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ 32 لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم ‎کردی ہے۔

وزارت سماجی تحفظ وتخفیف غربت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم ‏کی تفصیل جاری کردی ہیں، جس کے تحت احساس کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 32 لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم ‎کی جاچکی ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

اب تک سندھ میں 40 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 61 کروڑ روپے‎، پنجاب میں 59 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں 72 ارب 14 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد میں 27 ارب 11 کروڑ روپے، بلوچستان میں 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 94 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں 95 ہزار سے زائد افراد میں1 ارب 16 کروڑ روپے، آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 63 کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہیں۔

loading...

واضح رہے کہ حکومت ملک میں کورونا کی وبا کے باعث احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد کی نقد معاونت کررہی ہے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں