ترگت نے شاہد آفریدی سے دلچسپ فرمائش کردی

ترگت
Loading...

انقرہ : ترک ڈرامے”ار طغرل “کے کردار ” ترگت الپ “جنگیز جوشقون نے شاہد آفریدی سے کرکٹ سکھانے کی فرمائش کردی ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ترگت نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں اور استنبول میں پیدا ہوا ہوں، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، میں 10 سال پہلے باسکٹ بال کا کھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا۔

پروگرام میں شریک بوم بوم آفریدی سے گفتگو میں ترگت نے کہا کہ میں جب پاکستان آوں گا میں لالہ سے کرکٹ سیکھوں گا جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سے کر کٹ سیکھنا چاہوں گا جس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ جنگیز کو میں کرکٹ سکھاوں گا اور خود کلہاڑا چلانا سیکھوں گا۔

Loading...

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے گھر بچے کی پیدائش

جنگیز جوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے کے دوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی، میں نے ارطغرل سیریز پوری دیکھی تاکہ اداکاری میں مزید بہتری آئے، چوتھا سیزن بہت مشکل تھا جس میں مجھ پر تشدد کیا گیا۔

(Visited 47 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں