آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (4th August 2020)

Loading...

حمل
حالات قدرے مشکل ہیں۔ آپ صرف ذکر الٰہی کرکے ان سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور آج صبح کو گھر سے صدقہ دے کر نکلیں گے تو کچھ بھی خطرہ نہیں۔

ثور
ان کو آج روزگار کے مواقع ملیں گے جو عرصہ دراز اس حوالی سے پریشان چلے آ رہے تھے اور آج چھوٹی رقم بھی آپ کے ہاتھ میں آسکتی ہے شام تک۔

جوزہ
ذہنی پریشانی سے نجات ملے گی اور روزگار کے مواقع بھی ان شاءاللہ نصیب ہوں گے اور کسی جگہ رقم اگر بلاک ہے تو اس کی واپسی بھی ممکن ہوگی۔

سرطان
ایک وقت میں صرف ایک کام میں ہاتھ ڈالیں آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ اس لئے سوچ سمجھ کر ہی قدم اٹھائیں۔

اسد
مالی طور پر روزانہ کے حساب سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ا س لئے آپ اب اپنی پوری توجہ ان دنوں اسی طرف رکھیں، حالات بہتر ہو جائیں گے۔

سنبل
جس بھی طرف سے آفر آئے فی الحال اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں آپ کو لگتا ہے کہ اس کے مواقع ملنے والے ہیں، اپنی توجہ اس طرف رکھیں۔

loading...

میزان
آپ کی مالی مشکلات بہت زیادہ ہیں اور کسی جانب سے بھی کوئی حل نہیں مل رہا۔ آپ استخارے کی مدد سے کام لیں اور جلد بازی بالکل بھی نہ کریں۔

عقرب
اس وقت آپ کو پردہ غیب سے مدد ملنے کا امکان ہے اور ایک رُکا ہوا کام غیر متوقع ذریعے سے ہو جائے گا کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آجائے گی۔

قوس
چند دنوں کی بات ہے پھر ساری پریشانیاں اور مشکلات بھاگ جائیں گی۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور کثریت سے یاحی یا قیوم کا ورد روزانہ کیا کریں۔

جدی
نوکری میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ البتہ وہ پہلی والی بات بھی نہیں ہے۔ اسی کو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔ اس لئے جو آج کل ہو رہا ہے برداشت کریں۔

دلو
ایک باہر کا شخص آپ کو غلط راستے پر ڈالنے کی کوشش کر سکتا ہے آپ عقل سے کام لیں ان دنوں کسی بھی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے نقصان ہوگا۔

حوت
ایک پرانی بگڑی ہوئی بات اب سنبھل سکتی ہے۔ آپ کو جس بھی طرف سے کوئی امید تھی۔ ان شاءاللہ وہ بھی پوری ہونے کا پورا امکان موجود ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں