تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے ایس او پیز تیار

تعلیمی ادارے اور شادی ہال
Loading...

راولپنڈی: صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔

وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کرونا بچاؤ نئے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

نئے ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی، طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا، ایک ڈیسک پر تین کی بجائے 2 طلبہ بیٹھ سکیں گے،

Loading...

اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان کو فون، امریکا طالبان معاہدے پر گفتگو

طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔

کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا، ایک کلاس میں 20 بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں