کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا

کرونا وائرس سے صحتیاب
Loading...

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو پریشان کر رکھا ہے کہیں لوگ اس وائرس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو لوگ اس کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں وہ صحت یاب ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی مسئلے سے دوچار ہیں.

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے متعلق ماہرین نے یہ اور انکشاف کیا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ان لوگوں کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں.

یورپ امریکا اور برطانیہ سمیت ہر جگہ پر مردوں اور خواتین کو اس مسئلے کا سامنا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے تو چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں لیکن صحت یاب ہونے کے دو مہینے بعد بھی ان کے بال گھچوں کی صورت میں اتر رہے ہیں اور مرد گنج پن کا شکار ہو رہے ہیں.

loading...

حاملہ خواتین پلازما عطیہ کیوں نہیں کر سکتیں ….؟

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا اسٹریس کی وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ جو لوگ کرونا وائرس سے صحت یاب ہورہے ہیں وہ کچھ عرصے تک نفسیاتی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے بال گر رہے ہیں.

حیران کن بات یہ ہے کہ اس کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہر عمر کے افراد جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ان کے بال گر رہے ہیں.

ماہرین کا کہنا ہے کہ کا سلسلہ 6 ماہ تک بھی جاری رہ سکتا ہے. اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سٹریس سے بچنے کی کوشش کریں تاکہ اس مسئلہ سے بہت جلد چھٹکارا حاصل کر سکیں.

(Visited 55 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں